شہبازشریف اور مریم نواز لاہور کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے ؟ پتا چل گیا ، بڑی خبر آ گئی

لاہور (ڈیلی سماج آن لائن )ن لیگ نے عام انتخابات کیلئے لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق مریم نواز این اے 125 اور شہبازشریف این اے 134 سے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف لاہور کے حلقہ این اے 124 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ سابق سپیکر قومی اسمبلی این اے 129 سے میدان میں اتریں گے ۔ این اے 123سے ملک ریاض، این اے 126 سے میاں مرغوب ،این اے 128سے شیخ روحیل اصغراین اے 130 سے خواجہ احمدحسان ، این اے 131 سے خو اجہ سعدرفیق ، این اے 133سے زعیم قادری، این اے 135سے(ن)لیگ کے سیف الملوک کھوکھر ، این اے 136 سے افضل کھوکھر(ن)لیگ کے امیدوارہوں گے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں