جہاں کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت نوجوان کرکٹرز کو اچھے کردار اور رویے کی وجہ سے کرکٹر سرٹیفکیٹ مل گیا وہیں مکی آرتھر نے حسن علی کی سرگرمیوں پر شک کاا ظہار کر دیا

لیڈز(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت نوجوان کرکٹرز کو اچھے کردار اور رویے کی وجہ سے کرکٹر سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، جو انہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے تعریفی کلمات کی صورت میں ملا ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے دبے الفاظ میں حسن علی پر شک کا اظہار بھی کر دیا ہے۔ مکی آرتھر لگی لپٹی رکھے بغیر صاف گوئی سے کام لینے والے کوچ کے طور پر مشہور ہیں جو کھل کر وہاب ریاض کے تاریک مستقبلکے حوالے سے بات کر چکے ہیں ۔ ہیڈ کوچ کےمطابق شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت کسی نوجوان پاکستانی کرکٹر کے غلط سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں اور اگر کسی کھلاڑی کا کیریئر کسی ناخوشگوار تنازع سے ڈی ریل ہوا تو میرے لئے یہ انتہائی شاکنگ ہو گا لیکن مجھے اس کے آثار نہ ہونے کے برابر لگتے ہیں تاہم حسن علی کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے، ابھی تک سب بہت اچھے انداز میں اپنے کیریئرز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں