حکومت جاتے ہی شہباز شریف کے پول بھی کھلنے لگے عجب کرپشن کی غضب کہانی۔۔ 22 بلین کا منصوبہ 58 بلین تک پہنچ کر بھی نامکمل سیکرٹری توانائی کے تہلکہ خیز انکشافات ،چیف جسٹس نے دھماکہ خیز حکم دیدیا

اسلام آباد(ڈیلی سماج) چیف جسٹس کا نیب کو نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نندی پاور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکریٹری توانائی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ ابھی تک کیوں نہیں بنا؟۔ پراجیکٹ کی فائل وزارت قانون میں کتناعرصہ رہی اورپراجیکٹ میں جو فراڈ ہوا وہ دیکھنا چاہتا ہوں۔سیکریٹری توانائی نے عدالت کو بتایا کہ 525 میگا واٹ کے لیے 2005 میں نندی پور پاور پراجیکٹ بنا اور 22 بلین کا منصوبہ 58 بلین تک جا پہنچا۔عدالت نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق جعفری رپورٹ موجود ہے اور پراجیکٹ میں کرپشن کے معاملے کو دیکھیں گے۔سپریم کورٹ نے جسٹس جعفری رپورٹ کی روشنی میں نیب کو مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں