استعفیٰ دیا نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ ہے، ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاوں گا:نگراں وزیر داخلہ اعظم خان

اسلام آباد (ڈیلی سماج آن لائن )نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے عہدے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ احسن طریقے سے نبھاﺅں گا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اعظم خان کا کہناتھا کہ نہ استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی کوئی ایسا ارادہ ہے ، وزیراعظم ہاوس سے بھی فون آیا میں نے انہیں بھی بتایاہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ، جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ احسن طریقے سے نبھاﺅں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ ای سی ایل سے نکالنے کی بات بلا تحقیق کی گئی ہے ، پہلے بھی ایک شخص کو 26 منٹ میں ای سی ایل سے نکالنے کی بات کی گئی تھی ۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں