’میں گلو بٹ تو نہیں لیکن۔۔۔‘ پنجاب پولیس کی اس خاتون آفیسر کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ دیکھ کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کا نام سن کر ذہن میں ایک بھاری بھرکم کرخت مرد کا تصور ابھرتا ہے، جو کسی بھی شریف شہری کے لئے کسی ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں بھی پولیس کا ایسا ہی تصور ہے تو پنجاب پولیس کی اس خاتون افسر سے ضرور ملئے، جن کی لاجواب حس مزاح، زندگی سے محبت اور معاشرے کی اصلاح کے جذبے نے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے۔
ویب سائٹ Parhlo کے مطابق آمنہ بیگ پنجاب پولیس میں افسر تعینات ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کا پروفائل دیکھتے ہی آپ کو ان کی شاندار حس مزاح کا اندازہ ہوجائے گا۔ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنی تصویر کے نیچے انہوں نے لکھ رکھا ہے ” میں گلو بٹ نہیں ہوں لیکن پھر بھی پنجاب پولیس میں ہوں۔“
ان کی ہر ٹویٹ ایک سے بڑھ کر ایک شاہکار ہوتی ہے جس میں وہ سماجی مسائل سے لے کر پیشہ وارانہ معاملات تک ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔ وہ صرف پرمزاح گفتگو ہی نہیں کرتیں بلکہ معاشرے کی اصلاح کیلئے اچھے پیغامات بھی دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر حال ہی میں انہوں نے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہوں اپنے پائیں باغ میں موجود کووں کے متعلق بتایا کہ انہوں نے ان پیاسے پرندوں کیلئے پانی کا برتن رکھ دیا ہے، اب یہ پرندے یہاں جمع آتے ہیں اور اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔
آمنہ پولیس کی جانب سے عوام کی خدمت کیلئے سرانجام دیجئے جانے والے کاموں کی بھی تشہیر کرتی ہیں تاکہ عوام کو معاشرے کی اصلاح کیلئے پولیس کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر چلنے کی ترغیب ملے۔ یقیناً ہمیں اپنی پولیس فورس میں ایسے بہت سے مزیدافسران کی ضرورت ہے جو اس اہم محکمے کی حالت بدل سکیں اور عوام کے دل میں اس کی عزت پیدا کر سکیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں