”آج مجھے ن لیگ کی جانب سے ایک میسج آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ۔۔۔“ ریحام خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

لاہور (ڈیلی سماج آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ آج مجھے ن لیگ کی لابی کی جانب سے کسی نے میسج بھیجا کہ ہمیں بھی کتاب دیدیں تو میں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے لے لیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہناتھا کہ آج ایک انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا ن لیگ کی لابی میں سے کسی نے مجھے میسج بھیجا کہ لوگ کہہ رہے ہین کہ ہم نے آپ کی کتاب فنانس کی ہے اور ساری پی ٹی آئی نے آپ کی کتاب پڑھ لی ہے تو ہمیں بھی بھیج دیں ، میں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہی مانگ لیں ۔ ریحام خان کاکہنا تھا کہ میری کبھی احسن اقبال سے بھی ملاقات کا اتفاق نہیں ہوا تو مریم نواز سے کیسے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے کافی لوگ میرے ساتھ رابطے میں ہیں،بہت لڑکیاں جو پی ٹی آئی میں خودکو محفوظ نہیں سمجھتیں رابطہ کرتی ہیں،پارٹی ٹکٹ اور سازگار ماحول نہ ہونے پر بھی پی ٹی آئی کارکن رابطے میں ہوتے ہیں،پی ٹی آئی کی کسی بات پر یقین نہیں کر سکتی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں