تاحیات نااہلی کیس: پرویز مشرف 13 جون کو طلب ،چیف جسٹس نے سابق صدر اور آرمی چیف کوکیا یقین دہانی کرادی؟

سلام آباد(سی پی پی) سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےدرخواست کی سماعت کی۔پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے ان کے موکل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے تاحیات نااہلی کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے وکیل سے کہا کہ آپ کے کیس کو سنیں گے، اپنے موکل کو کہیں 13 جون کو لاہور آجائیں۔جسٹس ثاقب نثارنے پرویز مشرف کو لاہور رجسٹری طلب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف میرے سامنے پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائیگا،پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ موکل کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا معاملہ ہے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے سادہ حکم دیا ہے کہ پرویز مشرف لاہور میں تشریف لے آئیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے حتمی فیصلے سے انکا انتخاب لڑنا مشروط ہوگا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں