الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد(ڈیلی سماج آن لائن ) الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق وہ پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور سنگا پور میں بھی کروڑوں روپے کی جائیداد رکھتے ہیں جبکہ وہ 10 کروڑ روپے کا بینک بیلنس بھی رکھتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم کی سنگارپور اور برطانیہ میں جائیدادیں اور اسلام آباد میں 3 پلاٹ ہیں، نگراں وزیراعظم کا ڈپلومیٹ انکلیو میں اپارٹمنٹ بھی ہے جب کہ لندن اور سنگاپور میں جائیداد بیوی کے نام پر ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقروض ہیں، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم کی سنگاپور میں 7 لاکھ ڈالر اور برطانیہ میں 2 لاکھ 72 ہزار پاونڈ کی پراپرٹی ہے جب کہ نگراں وزیراعظم ناصرالملک کا 10 کروڑ روپے کا بینک بیلنس بھی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم کی سوات میں 45 دکانیں جب کہ فلور مل اور سی این جی اسٹیشن میں شیئرز بھی ہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں