مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے اچانک ایسی جگہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا کہ پاکستانیوں کو بھی یقین نہیں آئے گا

کراچی (ڈیلی سماج آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو آئندہ چند روز میں اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اورانہیں آئندہ چند روز میں سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کر دیا جائے گا۔حکام کے مطابق مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہا ﺅ س منتقلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے،سہالہ ریسٹ ہاوس میں طبی عملے کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ نے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے ۔ریسٹ ہاوس میں لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے جس پر سرکاری ہسپتال لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی فراہمی پر رضا مند ہو گئے ہیں ،ابتدائی طور پر ڈاکٹرز اور نرسز کا ایک ہفتے کے لیے روسٹر تیار کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 10لیڈی ڈاکٹرز اور 3نرسز 3شفٹوں میں ڈیوٹی کریں گی اورایمبو لینس 24گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاوس میں موجود رہے گی ۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سہالہ ریسٹ ہاوس کو پہلے ہی سب جیل قرار دیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو سزا سنائی تھی۔نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں