اصغر خان کیس ،سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کل طلب کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی سماج آن لائن )سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل طلب کر لیا ہے ۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے 31فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں ۔عدالت نے عابدہ حسین ،الطاف حسن قریشی ،متحدہ بانی ،جاوید ہاشمی ،جام معشوق ،اجمل خان ،آفاق احمد ،خورشید شاہ ،غلام مصطفی کھر ،اور سراج الحق کو بھی نوٹسز جاری کر کے طلب کر لیا ہے ۔اصغر خان کیس کی سماعت 3رکنی بینچ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کل کرے گا ۔

واضح رہے کہ اصغر خان کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ کے بیانات پہلے ہی ریکارڈ ہوچکے ہیں ۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں