پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹواپنے سیاسی کیرئیر میں پہلا انتخاب کس حلقے سے لڑیں گے، کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے

چنیوٹ (ڈیلی سماج )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔ اس حلقے سے سابق ایم این اے قیصر احمد شیخ سابق ایم این اے سید عنایت شاہ، سابق تحصیل ناظم سید ذوالفقار شاہ سمیت30 امیدوار کاغذات حاصل کر چکے ہیں۔ این اے 99 سے سابق ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی، مخدوم اسد حیات،ملک غلام عباس نسوانہ اور عرفان قیصر نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔ابھی تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں