انتخابی نشان جاری ہونے کا وقت اختتام کے قریب ، پی پی کو پنجاب سے امیدوار ہی میسر نہ آسکے

لاہور (ڈیلی سماج آن لائن) عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کرنے کا وقت آخری لمحات میں داخل ہوچکا ہے لیکن پیپلز پارٹی ابھی تک پنجاب سے امیدوار ہی نہیں ڈھونڈ سکی۔
دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امیدوار نہ ملنے کے باعث پنجاب سے پیپلز پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری نہیں کرسکی۔ پانچ بار ملک پر حکمرانی کرنے والی پیپلز پارٹی پنجاب کے 141 حلقوں میں سے 100 امیدوار بھی نہ ڈھونڈ سکی اور ابھی تک اسے صر 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی نے پنجاب سے 113 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے تھے لیکن اس کے 111 امیدوار ہار گئے تھے اور اس بار بھی صورتحال مختلف نہیں ہے۔ف 93 امیدوار ہی میسر آسکے ہیںجن میں سے اکثریت غیر معروف شخصیات کی ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں