ڈپٹی کمشنر اور ریجنل و ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کہاں ہیں ؟؟؟ ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی،سینٹری انسپکٹر سول ہسپتال ندیم چیمہ سیاسی آقائوں کی انتخابی مہم چلانے لگا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) شہریوں نے الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کو درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا سینٹری انسپکٹر ندیم چیمہ نے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی پرواہ نہ کرتے ہوئے این اے 79سے مسلم لیگ ن کے امیدوار انتخابی مہم چلانا شروع کردی ہے۔ ندیم چیمہ سول ہسپتال ایمپلائز یونین کا عہدیدار بھی ہے جس کو ماضی میں بھی مکمل سیاسی سپورٹ حاصل رہی ہے جس کے بل بوتے پر اس نے ہسپتال میں اپنا اثر و رسوخ قائم کررکھا ہے۔ یہ پراپیگنڈوں کا ماسٹر سمجھا جاتا ہے۔ شہریوں نے اس کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے ۔ لیکن اس پر تاحال کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا ہے۔ شہریوں نے الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس خود سر سینٹری انسپکٹرکو معطل کیاجائے۔ اس کا تبادلہ کسی اور جگہ کیا جائے اور اس کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے۔
ندیم چیمہ عرصہ دراز سے سول ہسپتال میں بطور سینٹری انسپکٹر تعینات ہے لیکن سیاسی پشت پناہی اور اپنے اثرو رسوخ کے بل بوتے پر ایمپلائز یونین کا عہدیدار بنا ہوا ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں