نوازشریف کا ہسپتال میں قیام سے انکار ، سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی سماج آن لائن)نوازشریف کو پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ، ڈاکٹرز نے نوازشریف کو جیل منتقل نہ کرنے کی ایڈوائس دی تھی لیکن نوازشریف نے ہسپتال میں رہنے سے انکار کردیا ۔

جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو پمز سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیاہے ۔ میڈیکل ٹیم کے معائنے کے دوران ڈاکٹر زنے نوازشریف کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کی ایڈوائس دی تھی لیکن نوازشریف نے ہسپتال میں مزید قیام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب مزید ہسپتال میں رہنا نہیں ۔ جس پر ایک بکتر بند گاڑی اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرکے نوازشریف کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیاہے ۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں