پیپلز پارٹی نے سردار اختر خان مینگل کو منا لیا،مضبوط اپوزیشن بنائیں گے:یوسف رضا گیلانی 01 اگست 2018 (22:56)

اسلام آباد(ڈیلی سماج آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارامؤقف ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ان کوقبول نہیں کریں گے،چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کی مشترکہ آوازایوان میں بلندہو۔
نجی ٹی وی چینل”جیو نیوز“ کے مطابق سرداراختر مینگل نے اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم پارلیمنٹ میں جاکر احتجاج رکارڈکرائیں گے، پیپلز پارٹی اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی قائم ہوئی،کمیٹی مولانا فضل الرحمان ، ن لیگ اور حاصل بزنجو سے ملاقاتیں کر چکی ہے،سرداراخترمینگل سے ان کے تحفظات پربات ہوئی ہے،سرداراخترمینگل کے تحفظات تحریری طورپرموصول ہوگئے ہیں،سرداراخترمینگل کےساتھ مل کرمضبوط اپوزیشن بنائیں گے،سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں