ایم کیوایم کے ساتھ معاملات طے پا گئے ، کراچی کو خصوصی فنانشل پیکج دیا جائے گا : جہانگیر ترین

لاہور (ڈیلی سماج آن لائن )پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے درمیان وفاق میں حکومت سازی پر معاملات طے پا گئے ہیں اور جہانگیر ترین نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستا ن نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس میں سے سیاسی مداخلت کاخاتمہ کریں گے اور ہم کراچی کیلئے خصوصی فنانشل پیک بھی دیں گے ، ماضی میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا کسی نے بھی توجہ نہیں دی ، بجٹ کا بڑ ا حصہ تعلیم پر خرچ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی،سیوریج،ٹرانسپورٹ کے مسائل ہیں،حیدرآبادمیں یونیورسٹی قائم ہونی چاہیے۔

اس سے قبل ایم کیوایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیاد ت میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں ایم کیوایم نے کراچی پیکج پر من و عن عملدرآمد کی یقین دہانی کروانے کا مطالبہ کیا جس پر عمران خان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی دعوت پرآئے ہیں،ہمارے درمیان جوکچھ طے پایا ہے وہ آئینی تقاضے اورملک کی ضرورت ہیں،پی ٹی آئی کےساتھ مل کرچلیں گے،مردم شماری کے معاملے پرایم کیوایم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے،مردم شماری کے معاملے پرپی ٹی آئی نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،حلقہ بندیوں کے معاملے پربھی پی ٹی آئی سے بات چیت کی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ آج کراچی میں ایم کیوایم اورپی ٹی آئی دونوں کا مینڈیٹ ہے،اب پورے پاکستان میں انتظامی بنیاد پرنئے یونٹس بننے چاہییں ،کراچی آپریشن کا جائزہ لیاجائے گا اوراس کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،کچھ چیزیں طے ہونی باقی ہیں،امید ہے وہ بھی خوش اسلوبی سے طے پاجائیں گی۔

ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین،شاہ محمودقریشی ،عارف علوی ،عمران اسماعیل اوردیگرمرکزی قیادت بھی شریک ہے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان ،کنور نوید،وسیم اختر،فیصل سبزواری شامل ہیں اور وفد کی قیادت خالدمقبول صدیقی کررہے تھے۔

عمران خان سے ملاقات سے قبل ایم کیو ایم کے وفد کی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی جس میں ایم اکیوایم وفد کے مطالبات سامنے آگئے تھے۔ایم کیو ایم کے مطالبات میں کراچی پیکج میں پانی،انفرااسٹرکچر،صفائی،ٹرانسپورٹ و دیگرعوامی مسائل کاحل شامل ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ نے کراچی پیکچ پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی مانگی تھی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں