ایم کیوایم رہنماؤں کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات،متحدہ نے کراچی پیکچ پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی مانگ لی

اسلام آباد(ڈیلی سماج آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے متحدہ کا وفد بنی گالہ پہنچ گیا۔ایم کیوایم کے وفد کی قیادت خالدمقبول صدیقی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین،شاہ محمودقریشی ،عارف علوی ،عمران اسماعیل اوردیگرمرکزی قیادت بھی شریک ہے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان ،کنور نوید،وسیم اختر،فیصل سبزواری شامل ہیں اور وفد کی قیادت خالدمقبول صدیقی کررہے ہیں۔

اس سے قبل ایم کیو ایم کے وفد کی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی جس میں ایم اکیوایم وفد کے مطالبات سامنے آگئے تھے ۔ایم کیو ایم کے مطالبات میں کراچی پیکج میں پانی،انفرااسٹرکچر،صفائی،ٹرانسپورٹ و دیگرعوامی مسائل کاحل شامل ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ نے کراچی پیکچ پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی مانگی ہے ۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں