صدارتی انتخاب ، کس پارٹی کے پاس کتنے ووٹ ہیں ، مکمل تفصیل جانئے

لاہور (ڈیلی سماج آن لائن )4 ستمبر کو ملک کے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن ہونے جارہاہے اور اس کیلئے میدان میں تحریک انصاف کے عارف علوی ، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان میدان میں اتر چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے آئین میں جو الیکٹورل کالج تشکیل دیا گیا ہے اس میں صدر کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی اور سینٹ کے ہر رکن اور بلوچستان اسمبلی کے ہر رکن کو ایک ایک ووٹ حاصل ہے۔ جبکہ دیگر تین صوبائی اسمبلیوں کو سب سے چھوٹی اسمبلی بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد کے برابر یعنی 65 ، 65 ووٹ ملتے ہیں۔ یوں بلوچستان کے علاوہ تینوں اسمبلیوں کے ارکان کی تعداد کو 65 پر تقسیم کرنے سے جو نمبر نکلتا ہے ، ان تین اسمبلیوں کے اتنے اتنے ارکان مل کر ایک ووٹ رکھتے ہیں۔اس حساب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے”1.90“ارکان،سندھ اسمبلی کے”2.58“ارکان اور پنجاب اسمبلی کے”5.70“ ارکان پر مشتمل ایک صدارتی ووٹ بنتاہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں