بپاشا باسو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل ہو گئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو گزشتہ چند روز سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث اکثر ہسپتال جارہی تھیں اور اب آرام نہ آنے کی وجہ سے ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل ہو گئی ہیں جہاں وہ پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر سنیئر ڈاکٹر کے زیر علاج ہیں اور اس سلسلے میں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں بپاشا کی فیملی اور دوستوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ بپاشا باسو ہدایتکار وکرم بھٹ کی فلم ’’عادت ‘‘ میں اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں