محمد طاہرانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب تعینات

گوجرانوالہ ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب تعینات ہونے والے محمد طاہر کا شمارپاکستان پولیس سروس کے انتہائی قابل ، ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے ۔محمد طاہر اس سے قبل آئی جی خیبر پختونخواہ کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے جبکہ ا نہیں اسلام آباداور خیبر پختونخواہ سمیت پنجاب میں انتہائی اہم عہدوں پر پیشہ ورانہ فرائض ادا کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ محمد طاہر نے 1988میں سول سروسز کا امتحان پاس کرنے کے بعد بطور ASPپولیس سروس پاکستان جوائن کیا وہ سولہویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کیرئیر کے آغاز میں محمد طاہر نے خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں کوہاٹ ، مردان اور پشاورمیں بطور ایس ڈی پی اوپیشہ ورانہ فرائض ادا کئے ، ایس پی رینک پر پروموشن کے بعد محمد طاہر نے ایس پی ہیڈ کوارٹراسلام آباد ، ایس پی سپیشل برانچ اسلام آباد، ایس پی پی ایم ہاؤس اسلام آباد، کمانڈنٹ آئی آر پی اسلام آباد اور ایس پی ہیڈ کوارٹراسلام آباد کے فرائض سر انجام دئیے ۔ محمد طاہر کو8مارچ1997سے 17اپریل 1998تک بوسنیا میں عالمی امن مشن کے دوران پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ وطن واپسی پر کمانڈنٹ محمد طاہر کی آئی آر پی اسلام آباد تعیناتی ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ، ایس پی لیہ ، ایس پی سیالکوٹ ، ایس پی کرائم برانچ پنجاب کی ذمہ داریاں ادا کیں ۔ محمد طاہر نے ایس پی پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد، ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی ، ایس ایس پی نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباداور نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔2009میں ڈی آئی جی کے عہدے پر پروموشن کے بعد محمد طاہر نے بالترتیب سی پی او فیصل آباداور آر پی او فیصل آباد کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے جس کے بعد انہوں نے کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ کے عہدے پر فرائض سر انجام دئیے۔ محمد طاہر نے ڈی آئی جی وی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرپنجاب ، سنٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی کے عہدے پر ذمہ داریاں اد ا کیں جس کے بعد انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کے عہدے پر فرائض ادا کئے۔ سنٹرل پولیس آفس واپسی پر محمد طاہر نے دوبارہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرسی پی او کا چارج سنبھالا جبکہ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریننگ کے عہدے پر بھی فرائض ادا کئے ۔ محمد طاہر نے بطور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب ، آر پی او بہاولپور، ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس پنجاب ، آر پی او گوجرانوالہ ریجن ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سی پی او کے عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دئیے جبکہ الیکشن 2018کے موقع پر انہیں آئی جی خیبر پختونخواہ کی ذمہ داری سونپی گئی جسے انہوں نے بھرپور لگن ، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کیا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں