توہین عدالت کیس، پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی گرفتار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ کے باہر سے توہین عدالت کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

ضرور پڑھیں: العزیزیہ کیس: استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح جاری
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی مدعیت میں پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج تھا ،فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں پیشی پر آئے تھے،سیکرٹریٹ پولیس نے پی پی رہنما کو گرفتارکرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا،پولیس کا کہناہے کہ فیصل رضا عابدی کو آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے گااور ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں