وزیر اعظم عمران خان سے اماراتی وزیر خارجہ کی ملاقات ، سلطان الجابر کا پاکستان کے ساتھ مضبوط بنیادوں پر معاشی تعلقات کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (ڈیلی سماج آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے یو اے ای کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سلطان احمد الجابر کی قیادت میں اماراتی وفد نے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی تعلقات میں فروغ کا خواہاں ہے۔دونوں رہنماوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہش مند ہے، پاکستان یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا، انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

اماراتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا کارپور یٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی رکھتاہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک مخصوص جغرافیائی اہمیت ہے اور یو اے ای پاکستان کے ساتھ مضبوط بنیادوں پر معاشی تعلقات کا خواہاں ہے ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای کے وفد کے توسط سے امارات کی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں