بالآخر چیف جسٹس تحریک لبیک کے خلاف میدان میں آ گئے، دبنگ قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (ڈیلی سماج آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے ردعمل میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کیخلاف مظاہروں میں عوام کے جان و مال کے نقصان اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مظاہروں کے دوران تین دن میں نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 30 اکتوبر کو فیصلہ سناتے ہوئے آسیہ بی بی کو بری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر میں احتجاج مظاہرے کئے۔

ان مظاہروں کے دوران متعدد موٹر سائیکلوں، رکشوں، گاڑیوں، بسوں اور پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور ملک بھر کے بڑے شہروں کی اہم شاہراہیں بھی بند رہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں