شہباز شریف اور حمزہ شہباز صاف پانی کیس میں بچ نکل

نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا نام شامل نہیں ہے

اسلام آباد (روزنامہ سماج ) :نیب کی جانب سے صاف پانی کرپشن کیس کا ریفرنس داخل کروا دیا گیا۔نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا نام شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے صاف پانی کرپشن کیس میں ریفرنس تیار کر لیا ہے اور اسکی کاپیاں بھی تیار کی جارہی ہیں۔اس ریفرنس کو اگلے ہفتے فائل کیا جاسکتا ہے۔
تاہم اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ صاف پانی کرپشن کیس میں تیار ہونے والے ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا نام نہیں ۔دوسرے الفاظ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز صاف پانی کیس میں بچ نکلے۔ نیب کے تیار کردہ ریفرنس میں 20 افراد نامزد ہیں۔صاف پانی کرپشن ریفرنس میں سابق چیف ایگزیکٹیو صاف پانی وسیم اجمل اور سابق رکن صوبائی اسمبلیی انجنیر قمراسلام کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ریفرنس میں نامزد افراد میں ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ خالد ندیم، چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین، پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ سلیم اختر، چیف پروکیورمنٹ آفیسر ناصر قادر، مینیجنگ ڈائریکٹر کے ایس پی پمپس مسعود، اختر ظہور ڈوگر، معین الدین اور محمد یونس کے نام شامل ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان نے فلٹریشن پلانٹس کی اصل قیمت سے 40 فیصد زائد رقم کے بل پاس کروائے تھے اور فلٹریشن پلانٹس کی منصوبہ بندی میں مبینہ طور پر جعلی کاغذات کی مدد لی تھی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں