کتاب کے سنگین الزامات کاشور بھی عمران خان کے سونامی کو روک نہیں سکا، ایک اوراہم ترین سیاسی شخصیت نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیرترین سے سردار غلام عباس نے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ سردار غلام عباس نے گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سےچکوال سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے تھے۔یاد رہے متحدہ کے سابق ایم این اے رشید گوڈیل بھی ایک روز قبل تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہر قائد میں اس وقت تبدیلی کی سب سے زیادہضرورت ہے، رشید گوڈیل سے مل کر کراچی میں تحریک انصاف کو منظم کریں گے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں