کل سے بجلی بہت جا رہی ہے“ ؟صحافی کے سوال پر نوازشریف نے ایسا جواب دے دیا کہ نگران وزیراعظم جسٹس ناصر الملک بھی پریشان ہو جائیں گے

اسلام آباد(ڈیلی سماج آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے ،اس موقع پر صحافیوں سے کچھ غیر رسمی گفتگو بھی کی،صحافی کے سوال ”کل سے بجلی بہت جا رہی ہے “کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ اب نگران حکومت سے پوچھیں،ہم تو اچھی خاصی بجلی چھوڑ کر گئے تھے ۔

نوازشریف کا کہناتھا کہ ہم سب کچھ ٹھیک چھوڑ کر گئے بلکہ ہم اضافی بجلی چھوڑ کر گئے ،ان کا کہناتھا کہ ہم اپنے دور کے ذمہ دار ہیں اور بہت احسن طریقے سے کام کیا ،سابق وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اورپنجاب میں 39 میگاواٹ پروجیکٹ شروع کئے گئے ،یونیورسٹیاں اور انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے موٹروے بنائی ؟،کون تھا جو ملک کو اندھیروں میں ڈبو گیا اور کون تھا جو روشنیاں واپس لایا؟،انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ وزیراعظم لاہور ملتان سکھر موٹروے کا افتتاح کرتے ،مگر یہ موٹروے بنانے والوں نے تاخیر کردی،سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبے مئی 2018 میں مکمل ہونا تھے ،میں ہوتا تو تاخیر نہ ہوتی ،حیدر کراچی موٹروے بن چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ کچھی کینال کا تاریخی منصوبہ مکمل کیا،ہم تو نیب کورٹ میں پھنسے ہیں ورنہ آپکو کرجاتا سیرکراتا،سابق وزیراعظم نے چار گھنٹے سفر کم ہوا ہے ،لواری ٹنل پہلے سال میں چھ ماہ بند رہتی تھی،اب سرنگ سارا سال کھلی رہتی ہے ۔ہسپتال الگ ہیں ،کیا یہ کام کسی ماضی کی حکومت نے کئے ۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں