یہ پاکستان کی کونسی معروف ترین اداکارہ کی ماضی کی تصویر ہے اور اب وہ کتنی پتلی ہوچکی ہیں ؟

پاکستان کی معروف اداکارہ دعا ملک کافی فربہ ہو چکی تھیں لیکن پھر انہوں نے خود کو فٹ کرنے کی کوشش شروع کی اور انتہائی کم عرصے میں وہ کر دکھایا جو موٹاپے کے شکار لوگ سالوں میں نہیں کر پاتے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کی رپورٹ کے مطابق دعا ملک نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنا وزن کم کرنے کا تہیہ کیا اور صرف جاگنگ کے ذریعے حیران کن طور پر اپنے وزن میں 10کلوگرام کمی کر ڈالی۔دعا ملک نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ انگشت بدنداں رہ گئے کیونکہ ان تصاویر میں وہ پہچانی ہی نہیں جا رہی تھیں۔انٹرنیٹ صارفین نے حال ہی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچ کے دوران پوسٹ کی گئی دعا ملک کی تصویر کے ساتھ اس کی نئی تصویر کو ملا کر پوسٹ کر رہے ہیں اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اتنے کم وقت میں وہ اتنی سلم سمارٹ کیسے ہو گئیں۔جب صارفین نے دعا ملک سے اس کا راز پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’ورزش، ڈائٹ، جم؟ کچھ بھی نہیں۔ میں صرف اپنے کانوں میں ہیڈ فون لگا کر روزانہ اپنے گھر کے قریب واقع پارک میں دوڑلگاتی رہی ہوں

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں