فاروق ستارسمیت ایم کیوایم کے 4رہنماؤں کو گرفتارکرنے کا حکم

کراچی عدالت نے لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم دے دیاہے۔پیرکوکراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کےرہنما فاروق ستار و دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا، عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں میں نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، فیصل سبزواری کی بھی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت

میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں