ریحام خان اور گلوکار سلمان احمد کے درمیان لفظی جنگ ’’ایک کنگال جس کو ہم بچپن سے دیکھ رہے ہیں جسے آج تک گانا نہیں آیا، کیا میں اس سے پیسے مانگوں گی؟‘‘ ریحام خان نے ابھی طنز کیا ہی تھا کہ جانتے ہیں کہ سلمان احمد کی جانب سے کیا جواب آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کتاب میں کئے گئے انکشافات کے بعد ریحام خان کو تحریک انصاف کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےاور سوشل میڈیا پر ریحام خان اور گلوکار سلمان احمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ چکی ہے۔ پاکستانی گلوکار اور عمران خان کے قریبی ساتھی سلمان احمد نے ریحام خان سے متعلق کئی انکشافات کیے جس میں انہوں نے ریحام خان کے پیسے مانگنے کابھی تذکرہ کیا۔ان تمام باتوں پر رد عمل دیتے ہوئے ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک کنگال بے چارہ جس کر ہم پچپن سے دیکھ رہے ہیں اور ابھی تک بھائی صاحب گانا نہیں سیکھ پائے،اُن سے میں پیسے مانگوں گی؟ریحام خان کے اس ٹویٹ پر گلوکار سلمان احمد دوبارہ سامنے آئے اور انہوں نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے ریحام کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ بی بی میں حق حلال کی کھاتا ہوں،تمہاری طرح میری اخلاقیات کا دیوالیہ نہیں نکلا ہوا اور نہ ہی میں منافق ہوں۔اس کے ساتھ ہی اپنے پیغام میں گلوکار سلمان احمد نے اپنے گانے کا لنک بھی شیئر کیا۔گانے کی ویڈیو میں ایک جگہ ریحام خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے گلوکار سلمان احمدنے دعویٰ کیا کہ ریحام خان پاکستان میں عمران خان کو ٹارگٹ بنا کر آئی تھیں اور ان تک رسائی کیلئے انہوں نے مجھے بھی استعمال کرنے کی کوشش کی۔ سلمان احمد نے انکشاف کیا کہ 2014ء میں ریحام خان بطور مداح مجھ سے ملاقات کرنے آئیں، یہ خود کو ایک سولہ سالہ لڑکی سمجھتی ہیں لیکن در اصل یہ 45 سال کی خاتون ہیں اور ان کا فرض بنتا ہے کہ ایک 45 سال کی خاتون کی طرح ہی لوگوں سے بات کریں۔یہ مجھ سے ملنے آئیں ، میرے ساتھ تصویر کھنچوائی وہ بھی میرے پاس موجود ہے، اور پھر انہوں نے کہا کہ میں تمہاری مدد کرنا چاہتی ہوں ،میں انگلینڈ سے آئی ہوں ، میں ایک صحافی ہوں اور میں تمہارے کیرئیر کو اور اوپر لے کر جاؤں گی۔ مجھے اپنے ساتھ کام دو۔ اس وقت یہ مجھ پر تنقید کر رہی ہیں، لیکن اُس وقت یہ میری ویڈیو میں آئیں ، جس کا لنک میں نے ٹویٹ میں شئیر کیا ہوا ہے اور انہوں نےمجھے کہا کہ میں پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کروں گی لیکن در حقیقت ان کا ارادہ عمران خان تک رسائی حاصل کرنا تھا اور یہ جانتی تھیںکہ عمران خان میرے دوست ہیں، یہ کھانے پر میرے ساتھ بیٹھیں اور ان کا انداز انتہائی بے تکلفانہ تھا، میرے ساتھ جُڑ کر بیٹھی ہوئی تھیں۔اس موقع کی میرے پاس تصویر بھی موجود ہے، انہوں نے مجھے پیغامات اور ای میل بھیجے جس میں انہوں نے میری منتیں اور ترلے کیے کہ عمران خان کا انٹرویو دلوا دو۔ میں نے خان صاحب سے بات کی تو انہوں نے پانچ منٹ کا انٹرویو دیا ۔سلمان احمد کا کہنا تھا کہطلاق کے بعد ریحام نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ دیکھو انہوں نے میرے ساتھ کیا، کیا۔سلمان احمد نے ریحام خان کو اوپن چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ان کے تمام ثبوت و شواہد موجود ہیں۔ اور میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ بی بی آپ ٹی وی پر آئیں میں ثبوت کے طور پرتمام ویڈیوز، پیغامات اور ای میلز آپ کو دکھاؤں گا۔سلمان احمد کا مزید کہنا تھا کہ 19 مارچ 2018ء کو میں نے جب پی ٹی آئی کے ایک رہنما پر تنقید کی تو ریحام نے پھر مجھ سے رابطہ کیا اور کہاکہ تمہیں اب سمجھ آگئی ہے کہ عمران خان کی اصلیت کیا ہے ، تم میرے ساتھ شامل جاؤ۔سلمان احمد نے کہاکہ یہ ایک خاتون ہیں اسی لیے میں ان سے متعلق زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں