بل گیٹس کے رابطے کے بعد مائیکرو سافٹ کا پاکستان کے لیے تحفہ

ئیکرو سافٹ نے پاکستان میں ایپ فیکٹری لگانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد مائیکرو سافٹ نے پاکستان میں ایپ فیکٹری لگانے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کا دورہ کرنے کے حامی بھر لی ہے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بدھ کے روز وزیراعظم سے ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران پاکستان آنے کی حامی بھری۔
اس سے قبل امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن کے بانی اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے پاکستان کے لیے شاندار اعلان کرتے ہوئے ایپ فیکٹری بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ایپ فیکٹری مقامی ٹیکنالوجی کمپنی ایل ایم کے ٹی کے ساتھ مل کر بنائی جائے گی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مائیکروسافٹ فار افریقا انیشی ایٹو کے ریجنل ڈائریکٹر فار پاکستان جی ایم امورتے کا کہنا تھا کہ ایپ فیکٹری ایک آزمایا ہوا ماڈل ہے جو کامیابی سے مختلف صنعتوں میں نوجوانوں کے روزگار اور کاروبار میں بہتری لا رہا ہے۔اس پر بات کرتے ہوئے عاطف رئیس کا کہنا تھا کہ فیکٹری ڈیجیٹل مہارتوں، کوڈنگ اہلیت اور نوجوان آئی سی ٹی گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔فیکٹری ہر 6 ماہ کے اندر بھرتی کرنے والے نوجوانوں کو ماہر ین کے ساتھ تعینات کرے گی جو انکی تکنیکی استعداد کو بڑھانے میں مدد دیں گے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں